File Photo

صدر اور وزیراعظم کا عبدالرحیم مندوخیل کی وفات پر رنج وغم کا اظہار
20 مئی 2017 (17:44)
0

صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نوازشریف نے رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہو ں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کی بلندی درجات کی دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے عبدالرحیم مندوخیل کی بے مثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سینٹ کے چیئرمین میاں رضاربانی ڈپٹی چیئرمن مولانا عبدالغفور حیدری سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے بھی رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی اور وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے بھی عبدالرحیم خان مندوخیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔