صوبائی مواصلات کے محکمے کے ایک عہدیدار کے مطابق 47 کروڑ روپے کی لاگت سے قلعہ سیف اﷲ میں اٹھاسی کلومیٹر طویل شاہراہ بنائی جا رہی ہے۔

بلوچستان حکومت پسماندہ علاقوں کے عوام کو مواصلات کے جدید ذرائع کی فراہمی کیلئے کوشاں
20 مئی 2017 (16:29)
0

بلوچستان حکومت پسماندہ علاقوں کے عوام کو مواصلات کے جدید ذرائع فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔صوبائی مواصلات کے محکمے کے ایک عہدیدار نے آج ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ 47 کروڑ روپے کی لاگت سے قلعہ سیف اﷲ میں اٹھاسی کلومیٹر طویل شاہراہ بنائی جا رہی ہے۔

چوالیس کروڑ نوے لاکھ روپے کی لاگت سے ضلع شیرانی میں کالی چوٹی میں اکاون کلومیٹر طویل شاہراہ بنائی جا رہی ہے۔عہدیدار نے کہا کہ اٹھائیس کروڑ سے زائد کی لاگت سے ضلع جھل مگسی میں 43 کلومیٹر طویل سڑک مکمل کی جا رہی ہے۔