متنی کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد اور ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پشاور پولیس نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی
20 مئی 2017 (16:17)
0

پشاور پولیس نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متنی کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر اسلحہ اور گولہ بارود کی ایک بھاری کھیپ برآمد کر لی اور ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

سی سی پی او پشاور طاہر خان نے آج پشاور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھاپے کے دوران چار سو کلوگرام دھماکہ خیز مواد ، ایک سو پرائما کارڈز ، بیالیس ڈیٹونیٹرز ، پچیس ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز ، تیس بیٹریاں ، پانچ آرپی جی گولے ، پانچ راکٹ ، بارہ دستی بم ، دس واکی ٹاکی سیٹس اور سیکورٹی فورسز کی وردیاں برامد کی ہیں۔