بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی اخبار کو ایک انٹرویو کہا کہ پاکستان عارضی فوائد کے لئے کبھی بھی اپنے اصول نہیں توڑے گا۔

پاکستان کا قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کااعادہ
20 مئی 2017 (16:06)
0

پاکستان نے قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے .بھارتی اخبار کو ایک انٹرویو میں بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان عارضی فوائد کے لئے کبھی بھی اپنے اصول نہیں توڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے ساتھ تمام اہم معاملات پر مذاکرات کا خواہاں ہے تاہم بات چیت اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے اور بات چیت کیلئے کوئی بھی پیشگی شرط قابل قبول نہیں۔

بھارتی جاسو کلبھوشن یادیو کے معاملے سے متعلق عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان کا اس معاملے سے متعلق موقف مضبوط ہے کیونکہ اس معاملے سے اس حقیقت کی تصدیق ہوئی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے خارجہ عناصر ہیں۔