ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق روحانی نے58.88 فیصد ووٹ جبکہ ان کے مخالف امیدوار ابراہیم رئیسی نے38.55 اڑتیس اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ووٹ حاصل کئے۔

حسن روحانی صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے دوبارہ کامیا ب
20 مئی 2017 (15:56)
0

حسن روحانی کو بارھویں صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد ایران کا دوبارہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ایرانی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روحانی نے اٹھاون اعشاریہ آٹھ آٹھ فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار ابراہیم رئیسی نے اڑتیس اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ووٹ حاصل کئے۔

قدامت پسند سیاستدان مصطفی میرسلیم نے ایک اعشاریہ ایک تین فیصد جبکہ اصلاح پسند مصطفی ہاشی طابا نے صفر اعشاریہ پانچ دو فیصد ووٹ حاصل کئے۔وزارت داخلہ نے کہا کہ انتخابات میں ٹرن آؤٹ 70 فیصد رہا۔