گورنر خیبرپختونخوانے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر کیلئے پچاس کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا۔

جنوبی وزیرستان ایجنسی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں: اقبال ظفر جھگڑا
20 مئی 2017 (15:05)
0

گورنر خیبرپختونخواء اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان ایجنسی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ۔جنوبی وزیرستان کے علاقے خرگئی میں ایک گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر کیلئے پچاس کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا۔
گورنر نے متعلقہ حکام کو علاقے میں سراروغہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال اور چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔