امریکی صدر اپنے8 روزہ دورے کے دوران اسرائیل ، فلسطین ، برسلز ، ویٹی کن ستی اور سیسلی کا دورہ کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ اور عرب ملکوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
20 مئی 2017 (14:42)
0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریاض میں ہونے والے امریکہ اور عرب ملکوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے آٹھ روزہ دورے کے دوران اسرائیل ، فلسطین ، برسلز ، ویٹی کن ستی اور سیسلی کا دورہ کریں گے۔ٹرمپ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ، فلسطینی صدر محمود عباس ، اطالوی صدر Sergio Mattarella اور بلجیم کے شاہ فلپ سے ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر برسلز میں نیٹو سربراہ اجلاس سیسیلی میں G-7 کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ امریکہ عرب سربراہ اجلاس یک نکاتی ویژن پر مشتمل ہے جس میں عالمی سلامتی ، گہری اقتصادی شراکت داری اور مل کر رہنے میں ہماری بقاء کے بینر کے نیچے تعمیری سیاست اور ثقافتی تعاون کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کرنا ہے۔