مقصد وادی سندھ کی تہذیب کے اثارقدیمہ کے مقامات کے بارے میں محققین اور دانشوروں کو تحقیق کے لئے سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

سندھ حکومت کاموہنجو دڑو تحقیق اور وسائل کا ادارہ قائم کرنے فیصلہ
20 مئی 2017 (13:37)
0

سندھ کی حکومت نے موہنجو دڑو تحقیق اور وسائل کا ادارہ قائم کرنے فیصلہ کیا ہے جس کامقصد وادی سندھ کی تہذیب کے اثارقدیمہ کے مقامات کے بارے میں محققین اور دانشوروں کو تحقیق کے لئے سہولتیں فراہم کرنا ہے۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے کو بتایا کہ آثارقدیمہ کے عالمی ماہرین کو دعوت دی جائے گی جو موہنجودڑو کے مقام پر جاری اہم کھدائی کے بارے میں حتمی رپورٹ تیار کرنے میں مدد دیں گے۔
ادھر ، سندھ کی حکومت نے اپنی مکمل صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے صوبے میں ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔