شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سٹیفن ڈی مستورا نے کہا کہ خوشگوار ماحول میں ہونے والے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ۔

شام کی حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دور ختم
20 مئی 2017 (13:25)
0

شام کے تنازع کا حل تلاش کرنے کیلئے شام کی حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دور آج جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ختم ہو گیا

مذاکرات کے بعد جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سٹیفن ڈی مستورا نے کہا کہ خوشگوار ماحول میں ہونے والے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد آئینی اور قانونی مسائل حل کرنا تھا جس سے مستقبل میں مذاکراتی سیاسی عمل کے لئے مضبوط اور قانونی اور آئینی بنیاد فراہم ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شام میں فریقین کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور اگلے ماہ ہو گا۔