وزیرریلوے نے کہاہے کہ تعلیم کے فروغ ہی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا واحد راستہ ہے۔

عوام کی سماجی اور معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں:سعد رفیق
20 مئی 2017 (13:16)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں نچلی سطح پر تعلیم کے فروغ کے لئے بڑی رقم خرچ کر رہی ہے۔آج لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ ہی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا واحد راستہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھرمیں عوام کی سماجی اور معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔