سرکاری ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تھائی لینڈ اورترکی کے ساتھ اب تک مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں۔

پاکستان کے تھائی لینڈ، ترکی اورایران سمیت مختلف ملکوں کیساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدوں پر مذاکرات
20 مئی 2017 (12:32)
0

پاکستان اپنی برآمدات میںاضافے کیلئے تھائی لینڈ ، ترکی اورایران سمیت مختلف ملکوں کیساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدوں پر مذاکرات کررہاہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تھائی لینڈ اورترکی کے ساتھ اب تک مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے ساتھ تجارتی معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اب صرف ان اشیاء کی تفصیلات پر بات چیت ہورہی ہے جنہیں رعایتی نرخوں پر مارکیٹ تک رسائی دی جائے گی۔

متعلقہ حکام نے بتایا کہ ایران کے ساتھ اشیاء اور خدمات کے شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے سلسلے میںمذاکرات جاری ہیں جس کا پہلا دور گزشتہ سال تہران میں ہوا اور دوسرا دور جولائی میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ملکی برآمدات میںاضافے کے سلسلے میں صنعتکاروں کیلئے مراعات، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اورExim بینک کے قیام سمیت دیگر مختلف اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔