File Photo

وزیر اعظم اتوار کے روز دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں
20 مئی 2017 (11:16)
0

وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ ریاض میں عرب ملکوں اور امریکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے
وہ سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔
کانفرنس کے موقع پر سعودی عرب میں قیام کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت اور دوسرے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔