file photo

حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ، تیز رفتاری کے نئے ریکارڈ قائم کیے: شہباز
20 مئی 2017 (10:22)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شفاف پالیسی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے انسداد بدعنوانی کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔
آج لاہور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے منتخب نمائندوں کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت تیز رفتاری اورمعیار کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔