زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر اورلیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا ہے

file photo

چارسدہ، دستی بم حملوں میں 14افراد زخمی
20 مئی 2017 (10:19)
0

آج چارسدہ کے علاقے شبقدر کے مختلف دیہات میں دستی بموں کے حملوں میں پانچ خواتین اور پانچ بچوں سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ نامعلوم شر پسندوں نے Zari Koroona اورMosool Koroona کے دیہات میں دو مکانات کے علاوہ Sro Kelay میں ایک پرائیویٹ سکول کو نشانہ بنایا۔
زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر اورلیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا ہے۔