file photo

ایران صدارتی الیکشن میں موجودہ صدرحسن روحانی کی برتری
20 مئی 2017 (10:15)
0

اطلاعات کے مطابق ایران کے موجودہ صدر حسن روحانی کوصدارتی انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کی ابتدائی گنتی میں سبقت حاصل ہورہی ہے۔تہران میں ایک نیوز کانفرنس میں باتیں کرتے ہوئے ایران کی وزارت داخلہ کے نائب وزیر اعلیٰ اصغر احمدی نے بتایا کہ انتخابات میں چار کروڑ سے زیادہ افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا اور ووٹ ڈالنے کی شرح 70 فیصد رہی۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ اب تک دو کروڑ ساٹھ لاکھ ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے جس میں حسن روحانی نے ایک کروڑ چھیالیس لاکھ ووٹ حاصل کئے ہیں۔