file photo

تاجر ، صنعت کار شہر میں امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں:ڈی جی سندھ رینجرز
20 مئی 2017 (10:01)
0

ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان میں کی بہتری کااعزاز بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ شہریوں اور تاجر برادری کو حاصل ہے۔
انہوں نے یہ بات پاکستان کے ایوان ہائے صنعت و تجارت کی فیڈریشن کے دورے اور صنعت کاروں سے ملاقات کے موقع پر کہی۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ تاجر اور صنعت کار شہر میں پائیدار امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
تاجروں نے شہر میں امن کی بحالی کے لئے رینجرز اور سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔