عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت لوگوں سے کئے گئے اپنے تمام وعدے پورے کررہی ہے۔

file photo

حکومت نوجوانوں کی تعلیم و ترتیب پر توجہ دے رہی ہے:عابد
20 مئی 2017 (09:06)
0

پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی تعلیم و ترتیب پر توجہ دے رہی ہے تاکہ انہیں ملک کی قومی ترقی و خوشحالی میں مرکزی کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔
وہ سیالکوٹ میں مسلم لیگ نواز کے یوتھ کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت لوگوں سے کئے گئے اپنے تمام وعدے پورے کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفادار کارکن مسلم لیگ(ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن(ریٹائرڈ) محمد صفدر نے کہاکہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔