وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہاکہ بجلی کا سترہ ہزار میگاواٹ کا پیداواری ہدف ریکارڈ مدت میں حاصل کیاگیا ہے

file photo

اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے کئی منصوبےمکمل کیے جارہے ہیں: خرم
20 مئی 2017 (08:42)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے بجلی کے مختلف پیداواری منصوبوں پرکام کررہی ہے۔
ایک ٹی وی چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر نے کام شروع کردیا ہے جبکہ دوسرے کئی بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوار جلد شروع ہوجائے گی۔
انہوں نے کہاکہ بجلی کا سترہ ہزار میگاواٹ کا پیداواری ہدف ریکارڈ مدت میں حاصل کیاگیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے کئی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں ۔