20 مئی 2017 (07:44)
0

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ تھری جی اور فورجی ٹیکنالوجی سے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب آگیا ہے۔
وہ اسلام آباد میں نیشنل ICT Grassroots Research پروگرام کے زیر اہتمام فائنل ائیر پراجیکٹس کے قومی مقابلے کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔
وزیر نے کہاکہ جن علاقوں میں یہ سہولت نہیں ہے وہاں اگلے سال کے آخر تک تھری جی ٹیکنالوجی کی رسائی ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریسرچ پروگرام کے تحت مالی امداد کی فراہمی سے سرکاری و نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کے طلباء کو فائنل ائیر پراجیکٹس کی تکمیل میں مدد ملے گی جو جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے مظہر ہیں۔