file photo

یمن میں حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنادیا گیا : سعودی عرب
20 مئی 2017 (07:39)
0

سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس نے یمن میں حوثی ملیشیاء کے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنادیاہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق میزائل سے دارالحکومت ریاض کے جنوب میں ایک غیر آباد علاقے کونشانہ بنایا گیا تھا ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر سعودی عرب کے زیرکمان اتحادی فضائی افواج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے یمن میں اس میزائل اڈے کو تباہ کردیا ہے جہاں سے یہ میزائل داغا گیا تھا۔