file photo

ریاست کو توانائی میں خود کفیل بنانے کیلئے چھوٹے ،درمیانے اوربڑے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دےرہے ہیں: مسعود
20 مئی 2017 (07:33)
0

آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت ریاست کو توانائی میں خودکفیل بنانے کیلئے چھوٹے ،درمیانے اوربڑے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دے رہی ہے۔
اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 969میگاواٹ کا نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ اگلے سال فروری میں قومی گرڈ میں شامل ہوجائے گا۔انہوںنے کہاکہ720میگاواٹ کروٹ اور کوہالہ1124 میگاواٹ کے کوہالہ بجلی گھر کا کام شروع ہوگیا ہے۔
آزاجموں وکشمیر کے صدر نے کہا کہ آزاد Pattanاور Mahalکے منصوبوں سے بالترتیب 640میگاواٹ اور 590میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔