ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملکوال، پنڈ دادنخان شٹل ٹرین کی بوگیوں کی تعداد تین سے بڑھا کر پانچ تک کرنے کی ہدایت کی

file photo

مسافروں کیلئے محفوظ، سستی ریل گاڑیوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: سعد
20 مئی 2017 (07:28)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ مسافروں کیلئے محفوظ، سستی اور تیز رفتار ریل گاڑیوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔وہ ریلوے کی کارکردگی میں بہتری لانے سے متعلق لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
انہوںنے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت کراچی تاپشاور ریلوے لائن کی بہتری پر اربوں روپے خرچ کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ چھوٹے اوربڑوں شہروںکے درمیان اوربرانچ لائنوں پرچلنے والی ٹرینوں کی حالت میں بھی بہتری لائی جائے گی۔
انہوں نے ملکوال، پنڈ دادنخان شٹل ٹرین کی بوگیوں کی تعداد تین سے بڑھا کر پانچ تک کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے سیالکوٹ کے تاجروں اورصنعتکاروں کو پیشکش کی کہ وہ کراچی سے لاہور اور سیالکوٹ تک اپنی مصنوعات کی فراہمی اورترسیل کیلئے پاکستان ریلوے کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں۔