file photo

عراق، دو کار بم دھماکوں میں 11افراد ہلاک
20 مئی 2017 (06:34)
0

عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب مغربی علاقے میں دوکار بم دھماکوں میں چار پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔عراقی پولیس حکام کے مطابق پہلے حملے میں پولیس کی ایک حفاظتی چوکی کونشانہ بنایا گیا جبکہ دوسرا دھماکہ قریبی علاقے کی پرہجوم سڑک پر ہوا۔