بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش نےچوتھےکرکٹ میچ میں ائر لینڈ کو8وکٹوں سے ہرادیا
20 مئی 2017 (06:25)
0

رات آئر لینڈ میںDublin کے مقام پر تین ملکی سیریز کے چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش نے ائر لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے ہر ا دیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئر لینڈ نے سینتالیس اوورز میں ایک سو اکیاسی رنز بنائے۔
بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف اس وقت حاصل کرلیا جب اس کے22.5 اوورز ابھی باقی تھے۔افتتاحی کھلاڑیSoumua Sarkar نے ستاسی رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔
بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں۔اس سے پہلے بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔