ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پنجاب کی گیارہ یونیورسٹیوں میںای روزگار سنٹر قائم کئے جارہے ہیں

file photo

ا ی روزگار پروگرام سےنوجوانوں کو تکنیکی، غیر تکنیکی شعبوں روزگارکے مواقع ملیں گے: عمرسیف
20 مئی 2017 (06:14)
0

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل نوجوان وزیراعلیٰ پنجاب کے ای روزگار پروگرام کے تحت Free lancing کے ذریعے معاشی مواقع حاصل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بات یونیورسٹی ا ٓف گجرات میں پہلے ای روزگار سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو تکنیکی و غیر تکنیکی اور تخلیفی شعبوں میں اپنے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے قابل بنائے گا۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پنجاب کی گیارہ یونیورسٹیوں میںای روزگار سنٹر قائم کئے جارہے ہیں۔