وزیر اعظم نے جذبہ خیرسگالی کے طور پر پاک افغان سرحد کھولنے کی ہدایات دیں،زکریا
20 مارچ 2017 (22:11)
0

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے جذبہ خیرسگالی کے تحت پاک افغان سرحد فوری طورپر کھولنے کی ہدایات دی ہیں۔
ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ پیر کی رات گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر افغانستان پرزوردیاکہ وہ شدت پسندوں کو اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دے ۔
نفیس ذکریا نے کہاکہ پاکستان نے سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملوں کے بارے میں اپنی تحفظات سے آگاہ کردیا ہے اور امید ہے کہ افغان حکام پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کریںگے ۔