وزیرقانون زاہد حامد نے کہاکہ حکومت قومی سلامتی کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا اپنا وعدہ پورا کرے گی۔

فوجی عدالتوں توسیع،28ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش
20 مارچ 2017 (20:20)
0

قانون وانصاف کے وزیرزاہد حامد نے پیر کے روز اٹھائیسویں آئینی ترمیم کا بل غور کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کردیا ۔
بل کی پہلی خواندگی پر اظہارخیال کرتے ہوئے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی نے بل کی مشروط مخالفت کی جبکہ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشیداحمد، پاکستان پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر اور تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، ایم کیوایم کے شیخ صلاح الدین ، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اﷲ، قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپائو اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ندیم کشور خان نے بل کی مشروط حمایت کرتے ہوئے واضح کیاکہ حکومت کو منصفانہ سماعت، قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل اور عدلیہ کے نظام میں اصلاحات کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کرنے چاہیے ۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرقانون زاہد حامد نے کہاکہ حکومت قومی سلامتی کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا اپنا وعدہ پورا کرے گی۔