مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز سیاسی جماعتیں بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،حریت رہنما
20 مارچ 2017 (19:22)
0

مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اورسینئر حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ بھارت نواز مقامی سیاسی جماعتیں مقبوضہ علاقے میں بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جار ی ایک بیان میں کہاکہ بھارت نواز جماعتیں کشمیری عوام کو درپیش مشکلات کی ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ اپنے اقدامات کے ذریعے کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو جواز بخش رہی ہیں۔
میر واعظ عمر فاروق نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہاکہ حریت قیادت مساجد کے آئمہ سے کہے گی کہ وہ اپنے نماز جمعہ کے خطبات میں لوگوں کو نام نہاد انتخابی عمل سے دور رہنے پر زوردیں۔
ادھر نو اور بارہ اپریل کو وسطی اور جنوبی کشمیرمیں بھارتی پارلیمانی انتخابات سے قبل بھارتی قابض انتظامیہ نے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف پکڑ دھکڑ کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ پولیس نے حریت رہنمائوں کو انتخابات مخالف مہم چلانے سے روکنے کیلئے گرفتاریاگھروں میں نظربند کررکھا ہے۔


comments powered by Disqus