وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان کا ویژن2025 پائیدار ترقی کے عالمی اہداف کے حصول کا لائحہ عمل ہے۔

اقتصادی شرح نمو،خوشحالی میں تیزی سے اضافہ ہوا،احسن اقبال
20 مارچ 2017 (19:08)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مسائل پر قابو پانے کی غیر معمولی کوششوں کے نتیجے میں ملک کی اقتصادی شرح نمو اور خوشحالی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں ڈنمارک کے ترقیاتی پروگرام کے مکمل ہونے کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ پاکستان کا ویژن2025 پائیدار ترقی کے عالمی اہداف کے حصول کا لائحہ عمل ہے۔
تقریباً ستاون لاکھ افراد نے ملٹی ڈونرز ٹرسٹ فنڈ کیلئے ڈنمارک کی حکومت کی امداد سے استفادہ کیا ہے جس سے معیشت بحال کرنے اور خیبرپختونخوا ، وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں معیار تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔