نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں کالعدم تنظیموں کے 937ویب ایڈریس بھی بند کر دئیے گئے۔

کالعدم تنظیموں کی 10ویب سائٹس بلاک
20 مارچ 2017 (18:10)
0

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں کالعدم تنظیموں کے نو سو سینتیس ویب ایڈریس اور دس ویب سائٹس بلاک کی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعدادوشمار کے مطابق اس سلسلے میں سترہ ہزار سے زائد مقدمات درج کئے گئے جبکہ نفرت انگیز تقاریر ، انتہا پسندی پر مبنی لٹریچر اور لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر انیس ہزار دو سو نواسی افراد گرفتار کئے گئے۔