روس کی شمال مشرقی ایشیاء میں امریکہ کے میزائل دفاعی نظام کی تنصیب پر گہری تشویش
20 مارچ 2017 (17:49)
0

روس نے شمال مشرقی ایشیاء میں امریکہ کے میزائل دفاعی نظام کی تنصیب پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ قراردیا ہے۔
یہ بات روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے ٹوکیو میں جاپانی حکام سے بات چیت کے بعد کہی۔
لاوروف نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایسی کسی جارحانہ کارروائی کا خطرہ نہیں جس کے جواب میں تھاڈ نامی نظام کی تنصیب ضروری ہو۔
فریقین نے جاپان اور روس کے امور خارجہ اور دفاع کے وزراء کے درمیان ایک روزہ بات چیت میں شام اور یوکرین سمیت سٹرٹیجک اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا۔


comments powered by Disqus