20 مارچ 2017 (17:49)
0

پاکستان اور پولینڈ نے علاقے کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اس بات کا فیصلہ اسلام آباد میں پولینڈ کی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرلMiroslaw Mordel اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔
پولینڈ کی بحریہ کے سربراہ نے بحر ہند اور اس سے آگے کے سمندر میں مشترکہ سیکورٹی مستحکم کرنے کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔
ریئر ایڈمرل Miroslaw Mordel نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین اور فضائیہ کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔