محمد رفیق رجوانہ نے یہ بات پیر کو بہاولپور میں گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی پہلی تقریب سے خطاب کے دوران کہی

حکومت جنوبی پنجاب میں لڑکیوں کو معیار تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: رفیق رجوانہ
20 مارچ 2017 (17:31)
0

پنجاب کے گورنر محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب میں لڑکیوں کو معیار تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات پیر کو بہاولپور میں گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی پہلی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے بہاولپور میںVeterinary یونیورسٹی اور رحیم یار خان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بھی قائم کی ہے تاکہ طلباء اپنے گھر کے قریب اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔
ریڈیوپاکستان بہاولپور کے نمائندے سجاد پرویز نے اطلاع دی ہے کہ پنجاب کے گورنر نے مختلف شعبوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں میڈل اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔


comments powered by Disqus