ان افراد میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان سوات کے تین کارندے بھی شامل ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں میں20 مشتبہ افراد گرفتار
20 مارچ 2017 (16:15)
0

سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں بیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔سندھ رینجرز نے کراچی شہر میں ٹارگٹ کلنگ ، دہشت گردی ، اغوا برائے تاوان اوردوسرے جرائم میں ملوث چھ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا۔

ان افراد میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان سوات کے تین کارندے بھی شامل ہیں۔
ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
کراچی پولیس نے شہر کے علاقوں لیاقت آباد اور بفر زون سے دو غیر ملکیوں سمیت چار جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا۔ادھر چاغی پولیس نے بھی دالبدین سے دس افغان باشندوں کو گرفتار کیا ہے جوکسی قانونی دستاویز کے بغیر مقیم تھے۔