گورنر سٹیٹ بنک نے کہاہے کہ چین کے بینکوں سمیت ملکی اورغیرملکی بینک اقتصادی راہداری کے حوالے سے مالیاتی اورتجارتی سرگرمیوںمیں تعاون کررہے ہیں۔

بلوچستان کے عوام کو بینکاری کی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں:وتھرا
20 مارچ 2017 (16:11)
0

سٹیٹ بنک کے گورنر اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو بینکاری کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہے۔
آج کوئٹہ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ چین کے بینکوں سمیت ملکی اورغیرملکی بینک چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے مالیاتی اورتجارتی سرگرمیوںمیں تعاون کررہے ہیں ۔گورنر نے کہا کہ تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے گوادر اور خضدار میں بینکوں کی شاخیں کھولی جارہی ہیں ۔