وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو جدید سفری سہولتوں کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔

شہبازشریف کا پنجاب فیڈر بس سروس کا افتتاح
20 مارچ 2017 (15:41)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے آج لاہور میں پنجاب فیڈر بس سروس کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو جدید سفری سہولتوں کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لاہور شہر کو دو سو ایئر کینڈیشنڈ بسوں کے ذریعے ستائیس کلو میٹر طویل میٹروبس سروس کے ٹریک سے منسلک کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئی بس سروس سے روزانہ ایک لاکھ دس ہزار سے زائد لوگوں کو فائدہ ہوگا۔