وزیراعظم کے معاون خصوصی نے خواہش ظاہر کی ہے کہ آئندہ برسوں میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

سعودی عرب پاکستان کا مخلص اور آزمودہ دوست ہے: طارق فاطمی
20 مارچ 2017 (15:19)
0

خارجہ امور کے بارے وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے کہاہے کہ سعودی عرب پاکستان کا مخلص اور آزمودہ دوست ہے ۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں سعودی عرب کے سبکدوش ہونے والے سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

معاون خصوصی نے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر سبکدوش ہونے والے سعودی سفیر کی خدمات کوسراہا۔
طارق فاطمی نے خواہش ظاہر کی کہ آئندہ برسوں میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
ظہرانے میں پاکستان میں خلیج تعاون کونسل کے تمام مشن کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔