ممنون حسین نے نوجوانوں پرزوردیا کہ وہ اعتدال پسند معاشرے کے قیام میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔

حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے : صدر
20 مارچ 2017 (12:40)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے انتہا پسندی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔وہ آج نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویج اسلام آباد کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں اظہار خیال کررہے تھے۔

صدرنے نوجوانوں پرزوردیا کہ وہ اعتدال پسند معاشرے کے قیام میں اپنا فعال کردار ادا کریں کیونکہ صرف طاقت کے استعمال کے ذریعے ہی انتہا پسندانہ ذہنیت کا خاتمہ ممکن نہیں۔