مقبوضہ کشمیر میں مزاحمتی قیادت کا پارلیمانی ضمنی انتخابات میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ
20 مارچ 2017 (11:59)
0

مقبوضہ کشمیر میں مزاحمتی قیادت نے مذہبی لیڈروں اور پوسٹر کی تقسیم کے ذریعے علاقے میں ہونے والے پارلیمانی ضمنی انتخابات میں لوگوںکو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ قابض حکام کی طرف سے حریت لیڈروں کو انتخابات کے خلاف مہم چلانے سے روکنے کی غرض سے ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کی جانے والی کارروائیوں کے بعد کیاگیا تاہم مزاحمتی لیڈروں نے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلائیں گے۔


comments powered by Disqus