اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر میزائل دوبارہ فائرکئے گئے تو اسرائیل شام کی فضائیہ کے دفاعی نظام کو فوری طور پر تباہ کردے گا۔

اسرائیل کی شام کی فضائیہ کا دفاعی نظام تباہ کرنے کی دھمکی
20 مارچ 2017 (10:37)
0

اسرائیل نے شام کی جانب سے پلمیرا میں فضائی حملے کرنے والے اسرائیلی جنگی طیاروں پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فائر کرنے پر شام کی فضائیہ کا دفاعی نظام تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر دفاع Avigdor Liebermanنے کہا کہ اگر میزائل دوبارہ فائرکئے گئے تو اسرائیل شام کی فضائیہ کے دفاعی نظام کو فوری طور پر تباہ کردے گا۔
اس سے پہلے اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔
شامی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے پلمیرا کے قریب صبح سویرے فضائی حملے کرنے والے ایک اسرائیلی جہاز کو مار گرایا جبکہ دوسرے کو نشانہ بنایا۔


comments powered by Disqus