بارسلونا میں ہزاروں افراد کی کیٹلونیا کی علاقائی حکومت کیخلاف ریلی
20 مارچ 2017 (10:20)
0

سپین کے شہر بارسلونا میں ہزاروں افراد نے کیٹلونیا کی علاقائی حکومت کی جانب سے ملک کے دیگر حصوں کی علیحدگی کے منصوبے کے خلاف ریلی نکالی۔

کیٹلونیاکی علاقائی حکومت نے آزادانہ ریفرنڈم کرانے کا منصوبہ بنایا ہے تاہم سپین کی مرکزی حکومت نے اسے غیر آئینی قرار دیا ہے۔
کیٹلونیاسپین کے شمال مشرقی حصے میں ایک خوشحال علاقہ ہے جہاں مختلف زبانوں اور روایات کے حامل پچھتر لاکھ افراد آباد ہیں۔


comments powered by Disqus