File Photo

 شبیر احمد ڈار کا کشمیری عوام سے نام نہاد پارلیمانی انتخابات سے دور رہنے پر زور
20 مارچ 2017 (10:05)
0

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماء شبیر احمد ڈار نے وادی کشمیر کے آزادی پسند عوام پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ نام نہاد پارلیمانی انتخابات سے دور ہیں۔

انہوں نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ آزادی کے نصب العین اور شہداء کی عظیم قربانیوں کے مقاصد کے حصول کیلئے انتخابات کا بائیکاٹ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام کشمیریوں کی قربانیاں بھارتی تسلط سے مکمل آزادی کیلئے ان کے عزم وہمت کی خواہش کا مظہر ہیں۔
شبیر احمدڈار نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ کہنا بند کرے اور حقیقت کو تسلیم کرے۔