File Photo

پاکستانی خواتین ارکان پارلیمنٹ دیگر ممالک کی پارلیمانی خواتین کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہیں:انوما
20 مارچ 2017 (09:58)
0

سری لنکا کی پٹرولیم وسائل کی ترقی کی نائب وزیر ڈاکٹر Anoma Gamageنے پاکستان کی خواتین ارکان پارلیمنٹ کو جنوبی ایشیا کے دیگر ملکوں کی خواتین کے مقابلے میں مضبوط اور بااعتماد قرار دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں اے پی پی سے ایک انٹرویو میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے خواتین کے حق میں قوانین کی منظوری کیلئے بہت کام کیا اور اسے خواتین کے شاندار مستقبل کیلئے انہیں بااختیار بنانے کا وسیع تجربہ ہے۔
ترکی کی رکن پار لیمنٹ Zuhul Tohcuنے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے دوست اور محبت کرنے والا ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ترکی کا ساتھ دیا ہے۔
نیپال کی رکن پارلیمنٹ Pamba Lamaنے کہا کہ پاکستانی عوام امن پسند اور انتہائی مہربان ہیں جو معاشرے میں خواتین کے تحفظ اور ان کے حقوق کے فروغ کیلئے اچھی سوچ رکھتے ہیں۔