چینی کمپنیوں کا پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار
20 مارچ 2017 (09:13)
0

ورلڈ وائڈ بزنس کلچر ایکس چینج سنٹرکے سیکرٹری جنرل Yin Lin Bing نے کہا ہے کہ چین کے سرمایہ کار پاکستان کوکاروبار کیلئے موزوں ملک سمجھتے ہیں اور وہ یہاں نئے مواقع کی تلاش کے لئے آئے ہیں۔

ایوان صنعت وتجارت اسلام آباد میں تاجربرادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں دوا سازی، ٹرانسپورٹ، صنعتی اور دیگر کئی شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
Yin Lin Bing نے امید ظاہر کی کہ ان کے دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا۔