بندرگاہ اس وقت حوثی باغیوں کے قبضے میں ہے۔

File Photo

سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد کاحدیدہ کی بندرگاہ کو اپنی نگرانی میں لینے پر زور
20 مارچ 2017 (09:07)
0

سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد نے اقوام متحدہ پر یمن میں تذویراتی اہمیت کی حامل حدیدہ کی بندرگاہ کو اپنی نگرانی میں لینے پر زور دیا ہے۔

سعودی اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت بندرگاہ کی نگرانی سے یمن کے عوام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم ہوگی اور ہتھیاروں اور انسانوں کی سمگلنگ کی روک تھام کی جاسکے گی۔
یہ مطالبہ اس وقت کیا گیا جب بندرگاہ سے کشتی کے ذریعے سوڈان روانہ ہونے والے صومالیہ کے بیالیس پناہ گزینوں کو ایک حملے میں ہلاک کردیا گیا۔
بندرگاہ اس وقت حوثی باغیوں کے قبضے میں ہے۔