امریکی شہر اولاتھ کے مئیر کا 23مارچ کو شہر میں یوم پاکستان منانے کا فیصلہ
20 مارچ 2017 (07:58)
0

امریکہ کی ریاست کنساس کے شہر اولاتھ کے مئیر نے 23مارچ کو شہر میں یوم پاکستان منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے جو ریاست کینساس کے دورے پر ہیں مئیر مائیکل کو پلینڈ اور سٹی کونسل کے اس خیر سگالی جذبے کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے فیصل نیاز ترمذی نے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بتایا ۔


comments powered by Disqus