قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل سینٹ میں پیش کئے جائیں گے۔

File Photo

حکومت فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے آج قومی اسمبلی میں دو بل پیش کررہی ہے
20 مارچ 2017 (07:00)
0

حکومت فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق دو بل آج قومی اسمبلی میں پیش کررہی ہے۔ ایوان کااجلاس آج تیسرے پہر چار بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔
ادھر وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس میں ہونے والے اتفاق رائے کے تناظر میں آئینی بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل میں ترامیم پہلے ہی قومی اسمبلی میں پیش کی جاچکی ہیں۔
اسحق ڈار نے کہا کہ پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس میں قومی سلامتی کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا قومی اسمبلی اورسینٹ کے پارلیمانی رہنما کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
ادھر سینٹ کااجلاس بھی آج تیسرے پہر تین بجے شروع ہوگا۔


comments powered by Disqus