پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

File Photo

ملک کے مختلف حصوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع
20 مارچ 2017 (06:40)
0

بلوچستان کے انتیس اور خیبرپختونخوا کے چھ اضلاع اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے۔ مہم کے دوران بلوچستان میں پانچ سال تک کی عمر کے چوبیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، کوہستان، شانگلہ، بٹ گرام، ایبٹ آباد اورمانسہرہ میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے گلگت اور دیامیر میں بھی تین روزہ پولیو مہم آج شروع ہورہی ہے۔
پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔