File Photo

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے دوران 19 مشتبہ افراد گرفتار
20 مارچ 2017 (06:35)
0

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد بھر پور طریقے سے جاری ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پنجاب رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں نے اور خفیہ اطلاعات پر کی جانی والی مشترکہ کارروائیوں میں انیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ان افراد کو راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، سیالکوٹ، لاہور اور قصور سے گرفتار کیا گیا۔
ان سے گولہ بارود، لیپ ٹاپ، کرنسی، فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد اور غیر ملکی پاسپورٹ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔