عراقی وزیراعظم کی جدہ میں سعودی فرمانروا سے ملاقات۔

سعودی عرب،عراق کا دہشت گردی ،انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں تیزکرنے پر اتفاق
20 جون 2017 (22:38)
0

سعودی عرب اور عراق نے مشترکہ چیلنجز خاص طورسے دہشت گردی اورانتہاپسندی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے سے اتفاق کیاہے۔
یہ بات سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی کے درمیا ن منگل کے روزجدہ میں ملاقات کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ بیان میں کہی گئی۔
دونوں رہنمائوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال اورعرب اوراسلامی ملکوں کو درپیش سیاسی چیلنجوں پربھی بات چیت کی۔